تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عید الاضحیٰ کے ایام میں بینکوں کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا . نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام نجی و سرکاری بینکس 20 جولائی بروز منگل سے 22 جولائی بروز بدھ تک بند رہے گے . عیدالاضحیٰ سے قبل بینک پیر کے روز معمول کے مطابق صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک عوام کے لیے کھلے رہیں گے . تعطیلات کے بعد ملک بھر کے تمام بینکس 23 جولائی سے معمول کے مطابق کھلیں گے . یاد رہے کہ عید الاضحیٰ کی مناسبت سے حکومت نے بیس سے 22 جولائی تک پاکستان بھر میں سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے . پاکستان سمیت دیگر ممالک میں فرزندان توحید 21 جولائی کو عیدالاضحیٰ منائیں گے جبکہ عرب ممالک میں 20 جولائی کو عید منائی جائے گی . حکومت کی جانب سے عید سے ایک روز قبل اور پہلے، دوسرے دن کی چھٹیاں دی گئیں ہیں جبکہ تیسرے دن سے تمام سرکاری و نجی دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے . . .
کراچی (قدرت روزنامہ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے بینک تعطیلات کا اعلان کردیا . .
متعلقہ خبریں