وزیر اعظم عمران خان بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کی جیت کیلئے پُرامید

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں جیت کیلئے پُرامید ہیں . وزیراعظم عمران خان نے قریبی رفقاء سے کرکٹ سے متعلق گفتگو میں کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا .

عمران خان نے کہا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے، بھارت کےخلاف کامیاب ہوگی، دعا ہے قومی ٹیم بھارت کو شکست دے . انہوں نے کہا کہ ان شا اللّٰہ بھارت سے ضرور جیتیں گے . خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا . قومی ٹیم کے بھارت کے خلاف میچ کے لیے بارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے . بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان ،فخر زمان ،محمد حفیظ ، حیدر علی، شعیب ملک، آصف علی ، شاداب خان ، عماد وسیم ، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں . . .

متعلقہ خبریں