تحریک عدم اعتماد میں کامیابی حاصل کریں گے‘ ناکام بھی ہوئے تو ایک بہتر اپوزیشن دکھا دیں گے‘وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہار اور جیت سیاست کا حصہ ہے اس لیے ہمیں امید ہے کہ ہم تحریک عدم اعتماد میں کامیابی حاصل کریں گے تاہم اگر ناکام بھی ہوئے تو ایک بہتر اپوزیشن دکھا دیں گے، یہاں تو ساری جنگ وزارتوں اور کابینہ میں آنے کی ہے کسی کو ایک وزارت تو کسی کو دوسری وزارت نظر آرہی ہے ہم اپوزیشن کو اس اتحاد کا حصہ نہیں سمجھتے ہیں؟ اگر دیگر ارکان اس پالیسی پر قائم ہیں تو انہیں اپنے آپ کو بھی اپوزیشن کا حصہ قرار دینا چاہیے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا .

انہوں نے کہا کہ ہار اور جیت سیاست کا حصہ ہے اس لیے ہمیں امید ہے کہ ہم تحریک عدم اعتماد میں کامیابی حاصل کریں گے تاہم اگر ناکام بھی ہوئے تو ایک بہتر اپوزیشن دکھا دیں گے . ہمیں معلوم ہے کہ کن عناصر نے پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے، کسی کو ایک وزارت تو کسی کو دوسری وزارت نظر آرہی ہے یہاں تو ساری جنگ وزارتوں اور کابینہ میں آنے کی ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی سمجھ گئی یہاں تصویر جو دکھائی گئی ہے اس میں حقائق کچھ، پلان کچھ جبکہ منزل کچھ اور ہے، خود کو ناراض کہنے والوں نے کہا کہ ہم اکثریت میں ہیں ہمیں اپوزیشن سے کوئی سروکار نہیں ہے، تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ والے دن سب کچھ واضح ہو جائے گا . انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ووٹ کی قوت ہے سینیٹ الیکشن سب کے سامنے ہوئے جہاں سب یوسف رضا گیلانی کے ساتھ تھے لیکن جیت صادق سنجرانی کی ہوئی ہمیں تو خطرہ ہے کہ کہیں انہوں نے ارکان کو یرغمال بنا لیا ہوں انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ہم سب 41 اتحادی ہیں جس میں بی اے پی ، پی ٹی آئی ، اے این پی ، ایچ ڈی پی ، جے ڈبلیو پی ، پی پی پی ، آزاد ،بی این پی عوامی شامل ہیں اور اس 41 ممبران میں سے 80 ہمارے ساتھ کھڑے ہیں . ہم اپوزیشن کو اس اتحاد کا حصہ نہیں سمجھتے ہیں؟ اگر دیگر ارکان اس پالیسی پر قائم ہیں تو انہیں اپنے آپ کو بھی اپوزیشن کا حصہ قرار دینا چاہیے . . .

متعلقہ خبریں