چیمپئنز ٹرافی ،آئی سی سی کا وفد نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گیا
کراچی (قدرت روزنامہ)چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم میں زیر تعمیر نئی عمارت کے کام کا جائزہ لیا۔وفد میں آئی سی سی ایونٹ منیجر عون زیدی، براڈ کاسٹر، مارکیٹنگ و دیگر ڈیپارٹمنٹ کے لوگ شامل تھے۔
اس موقع پر جنرل منیجر نیشنل اسٹیڈیم ارشد خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ سمیت پی سی بی کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔وفد نے نیشنل اسٹیڈیم میں زیرِ تعمیر نئی عمارت کے کام کا جائزہ لیا، نئی عمارت کے اندرونی حصے اور وہاں جاری کام کا معائنہ بھی کیا۔
وفد تقریباً آدھے گھنٹے نئی عمارت میں موجود رہا جہاں انہیں مکمل بریفنگ دی گئی۔وفد نے اسٹیڈیم کے دیگر حصے کا بھی بغور جائزہ لیا اور اب آئی سی سی وفد لاہور کا دورہ کریگا۔