انٹربینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا، 174.50 پیسےکا ہو گیا

کراچی ّ(قدرت روزنامہ) ڈالر کی اونچی اڑان اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو کر 174.50 روپے کی سطح پر آگیا . انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے اضافہ ہوا ہے .

واضح رہے کہ ڈالر بڑھنے کے باعث ملک میں مہنگائی کا گراف بھی تیزی سے اوپر جا رہا ہے . گیس ، پٹرول ، بجلی اور اشیاء خورونوش متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں جبکہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بڑھا رہا ہے . . .

متعلقہ خبریں