پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ممتاز اداکار ایوب کھوسو کا احتجاج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے نامور اداکار ایوب کھوسو نے پیٹرولیم منصوعات کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف شہر قائد میں سائیکل چلا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا . تفصیلات کے مطابق ایوب کھوسو نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں بڑھتی بے روزگاری ، ہر شہ کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ، غریب اور دیہاڑی دار طبقہ دو وقت کی روٹی کے کیلئے پریشان حال ہو گیا ہے .

انکا کہنا تھا کہ ملک میں پیٹرولیم منصوعات کی قیمت میں اضافے سے غریب آدمی کا جینا دو بھر ہو چکا ہے . انکا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سائیکل پہ سفر کرکے اپنا احجتاج ریکارڈ کرا رہے ہیں . خیال رہے کہ ملک میں پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں . . .

متعلقہ خبریں