نیلم منیر کی شادی کی مزید تصاویر اور ویڈیو جاری، سوشل میڈیا پر وائرل
نیلم منیر نے دبئی کے شہری محمد راشد سے کچھ عرصہ قبل شادی کی تھی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے عروسی لباس میں شادی کا نیا فوٹو شوٹ انسٹاگرام پر شیئر کردیا، جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔
اداکارہ نیلم منیر نے اپنے شوہر محمد راشد کے ہمراہ خوبصورت لال جوڑے میں ملبوس تصویریں شیئر کردیں، جبکہ دلہا محمد راشد نے روایتی سفید شیروانی زیب تن کر رکھی ہے۔
View this post on Instagram
جوڑے کی تصاویرسوشل میڈیا پر مداحوں کو خوب بھا رہی ہیں، ان تصاویر میں شادی کی تقریبات کے کچھ لمحات ہیں جو نیلم اور ان کے شوہر کے ہیں، ساتھ ایک تصویر میں نیلم اپنی والدہ کے ہمراہ نظر آرہی ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ کی مہندی اور نکاح کی تصاویر کے بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے۔
نیلم مینر کی پہلے جاری کی گئی تصاویر میں وہ اپنے دلہا کے ساتھ پاکستانی روایتی عروسی لباس پہنے نظر آئیں، جبکہ اداکارہ کے ہمسفر نے بھی کریم رنگ کی شیروانی زیبِ تن کی ہوئی تھی۔
جوڑے کا فوٹو شوٹ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے معروف مقام برج خلیفہ پر کیا گیا۔