سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر بھاگنے والوں کوجواب دینے کا وقت آگیا، چیئرمین پی سی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں قومی ٹیم کے دوسرے میچ سے قبل دیئے گئے بیان میں کہنا ہے کہ پہلے ہدف بھارت تھا اب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بھی نشانے پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر واپس جانے والی نیوزی لینڈ کو جواب دینے کا وقت آگیا، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آج بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد پاکستانی فینز بھی چیئرمین پی سی بی کی طرح گرین شرٹس کے ہاتھوں کیویز کی شکست کیلئے پر جوش ہیں۔

پاکستان کا دورہ اچانک منسوخ کرکے واپس جانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کا پہلی بارگرین شرٹس سے آمنا سامنا ہوگا، بھارت کو بھیگی بلی بنانے والے شاہین، کیویز کو دبوچنے کو بے قرار ہیں،قومی ٹیم کے میچ سے قبل سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہونا شروع ہوچکی ہے، کسی نے بھارت کے ساتھ میچ کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑے خطرناک لوگ ہیں، کسی نے کین ولیم سن اور بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خطرہ ہے لیکن سیکیورٹی کا نہیں ۔ ایک صارف نے کیویز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ٹور کینسل نہ کرتے تو آج سکون سے سوتے۔

Recent Posts

دبئی ایئرپورٹ زیادہ مسافروں کی گنجائش والا دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ کیسے بنے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دبئی کی حکومت نے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے مسافر…

4 mins ago

منوج باجپائی نے اپنی بیٹی آوا کی ہندی کمزور ہونے کی وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) معروف بھارتی اداکار منوج باجپائی نے اپنی بیٹی آوا کی ہندی کمزور…

7 mins ago

حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 21 افراد جاں بحق 25 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں بارشوں کے نقصانات پر رپورٹ…

12 mins ago

شاہین آفریدی کی کس ادا پر شعیب اختر نے شکریہ ادا کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف 5ویں ٹی20 میچ کے دوران شاہین…

18 mins ago

بہن کو شادی پر سونے کی انگوٹھی اور ٹی وی کا تحفہ دینے کی تیاری پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بہن کی شادی پر سونے کی انگوٹھی اور ٹی وی کا…

22 mins ago

بیٹا ورژن پر دستیاب واٹس ایپ کے نئے فیچر پبلک کب ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صارفین کے تجربے اور رازداری کو بڑھانے کے لیے انسٹنٹ میسجنگ ایپ…

22 mins ago