’’ ہمیں آپکی ضرورت ہے‘‘ نواز شریف سے کس کس نے خفیہ ملاقات کی؟ جاوید لطیف نے تفصیلات بتا دیں

لاہور (قدرت روزنامہ) لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہم ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے۔اسی حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنماء جاوید لطیف نے سماء ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف سے ملاقاتوں اور رابطوں کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر اور باہر با اثر لوگ نواز شریف سے رابطے میں ہیں، بااثر لوگوں کے رابطے آج کل زیادہ تیز ہیں۔جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان کسی کی ضد کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاکستان میں مایوسی کے حالات خانہ جنگی کی طرف جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے جن شخصیات نے زیادتیاں کیں وہ اب اعتراف کرتے نظر آ رہے ہیں اور میں یہ بتاتا چلوں کہ نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔

نوازشریف سے رابطہ کرنے والے کون ہیں کہ سوال کا جواب دیتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ نواشریف سے رابطے کرنے والے پاکستان کے اندر و باہر کے لوگ ہیں،کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ کوئی نواشریف کے پاس آئے اور وہ اس سے ملاقات نہ کریں۔نوازشریف سے رابطہ کرنے والے لوگ ان سے کہہ رہے ہیں کہ آج پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے۔آپ کی مشاورت لینا چاہتے ہیں کہ جس بھنور میں پاکستان کو آپ کی دشمنی میں پھنسایا گیا تو اگر آپ راضی ہوں تو اس مشکل سے ملک کو نکالا جا سکتا ہے۔جو شخص ملک کے لیے ، آئین قانون کی بالادستی کے لیے اپنی جان داؤ پر لگا دے ، اپنی بیٹی جیل بجھوا دے تو وہ ملک بچانے کے لیے ملاقات کرنے والوں سے ضرور ملا کرے گا۔واضح رہے کہ معروف صحافی نعیم اشرف بٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ چند ماہ قبل شہباز شریف کو لندن جانے سے روکنے کے بعد اعلیٰ شخصیت نے ن لیگ اور نواز شریف سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ شخصیت نے نواز شریف کے ساتھ ملاقاتوں سے پہلے لندن میں موجود لیگی رہنماؤں اور شریف خاندان کے دیگر افراد سے ملاقاتیں بھی کی تھیں جبکہ ن ليگی رہنماؤں اور نواز شریف سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں اطراف تاحال کسی ڈیل تک نہيں پہنچے جبکہ مستقبل ميں بھی رابطے اور ملاقات کا امکان ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

4 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

4 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

5 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

5 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

5 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

5 hours ago