میر عبد القدوس بزنجو قائد ایوان اور میر جان محمد جمالی اسپیکر بلوچستان نامزد کردیئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)میر عبد القدوس بزنجو قائد ایوان اور میر جان محمد جمالی اسپیکر بلوچستان نامزد کر دئیے گئے۔ اس بات کا اعلان چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفاقی وزیر پرویز خٹک ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری صدر بلوچستان عوامی پارٹی سے ظہور بلیدی نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر میر عبدالقدوس بزنجو، میر جان محمد جمالی، میر ضیا اللہ لانگو، سینیٹر منظور احمد کاکڑ، کہدہ بابر، عبدالقادر، مبین خان خلجی و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے اور اتحادی جماعتوں نے مل کر فیصلہ کیا ہے قائد ایوان کے لیے عبدالقدوس بزنجو کا نام فائنل کر دیا گیا ہے جبکہ سپیکر بلوچستان اسمبلی کے لیے میر جان جمالی کے نام پر اتفاق ہوا ہے اس موقع پر سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کا کہنا تھا بلوچستان میں ایک ماہ سے سیاسی بحران تھا آج اس دوران کا خاتمہ ہوا ہے وزیراعظم کی ہدایت پر ہم سب یہاں آئے ہیں چام کمال خان تمام ممبرز کو کہا کہ سب اکھٹے ہو جائے اور پارٹی کو بچائے وزیراعظم کی خواہش ہے کہ بلوچستان ترقی کرے بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی کا کہنا تھا جام کمال نے پارٹی بچانے کیلئے بہترین کردار ادا کیا وفاقی وزیر پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادی تھے اور ہم بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ اتحاد میں رہیں گے وزیر اعلی کے نامزد امیدوار بزنجو کا کہنا تھا وائس ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے سب کام کرے اور بلوچستان کی ترقی کے لئے سب کو کام کرنا ہوگا بلوچستان ایک وسیع صوبہ ہے مسائل بھی زیادہ ہے بلوچستان کے مسائل کے لئے مل کر کام کریں گے اور انہوں نے دعوی کیا کیا آنے والا وزیر اعلی تمام سیاسی پارٹیوں کا مشترکہ وزیراعلی ہوگا گورنر صاحب سے درخواست کریں گے کہ وہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جلد از جلد لائے تاکہ بلوچستان میں حکومت بنا سکے اور بلوچستان کی ترقی کے لیے کام کرے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

35 mins ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

1 hour ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

2 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

2 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

2 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

2 hours ago