نادرا کی کراچی میں نئی سروس متعارف؛ شہریوں کی سہولت کا بڑا اقدام

شہری شناختی کارڈ کے اجرا و تجدید سمیت دیگر امور سے مستفید ہو سکیں گے، حکام


کراچی(قدرت روزنامہ)نادرا کی جانب سے شہر قائد میں نئی سروس متعارف کرائی گئی ہے، جس سے شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی۔
حکام کے مطابق شہریوں کو انتظار کی زحمت اور طویل قطاروں سے بچانے کے لیے نادرا کی جانب سے ایک اور اقدام کیا گیا ہے، جس کے تحت نادرا کراچی ریجن کی جانب سے شہر میں بائیکرز سروس متعارف کروائی جارہی ہے ۔
نادرا کی یہ نئی سہولت پیر کے روز سے شروع ہوگی، جس کے ذریعے شہری قومی شناختی کارڈز کے اجرا و تجدید سمیت دیگر امور سے مستفید ہوسکیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں 3 بائیکرز جب کہ حیدرآباد اور میرپورخاص میں ابتدائی طور پر ایک،ایک بائیک کے ذریعے سروس شروع کی جارہی ہے۔ نادرا بائیک سروس کے لیے مزید 10 بائیکس آئندہ چندروز میں شامل کی جائیں گی۔
نئی سہولت کے حوالے سے حکام نے مزید بتایا کہ بائیک سروس کے نمائندے بیک پیک(پراسیس کے آلات)سے لیس ہوں گے اور گھر پر سروس کے لیے شہریوں سے ایک ہزار روپے اضافی فیس وصول کی جائے گی۔ فیس میں 825 روپے سروس اور 175 روپے ڈیلیوری چارجز شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *