’ ایلون مسک کیا آپ ہمارا مقابلہ کرسکتے ہیں‘ ٹیسلا کا ٹرک پاکستان کی سڑکوں پر، ویڈیو وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کا ٹرک پاکستان کی سڑکوں پر دیکھ کر سب ہی دھنگ رہ گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر صارفین پریشانی میں مبتلا دکھائی دیے۔ کیا یہ حقیقت میں ٹیسلا کا ٹرک ہے یا کسی پاکستانی آرٹسٹ کی کاریگری ہے۔
درحقیقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ٹیسلا سائبر ٹرک کو پاکستان کی سڑکوں پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کو دیکھ کر صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
لیکن یہ اصل ٹیسلا ٹرک نہیں ہے بلکہ لوکل ماڈیفیکیشن کے ساتھ تیار کردہ ایک گاڑی ہے جو بالکل ٹیسلا سائبر ٹرک کی طرح لگتی ہے اور پہلی نظر میں دیکھ کر کوئی اس کو پہچان بھی نہیں پا رہا کہ یہ کاپی ہے یا اصل۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ’جگاڑ راکڈ، ایلون مسک شاکڈ‘۔
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ وہ اسی چیز کا انتظار کر رہے تھے۔
علی زاہد لکھتے ہیں کہ یہ پاکستانی ٹیسلا ہے۔
سعدی مغل نے ایلون مسک سے سوال کیا کہ کیا آپ ہمارا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *