بعض قوتیں افغانستان کی کشیدہ صورتحال کو کیش کرنا چاہتی ہیں ، حامد کرزئی کا انکشاف
کابل (قدرت روزنامہ) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا کہ بعض قوتیں افغانستان کے کشیدہ حالات کو کیش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ، امن وامان کا قیام صرف افغان حکومت ذمہ داری ہے۔
العربیہ کو دیے انٹرویو میں حامد کرزئی نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں مدد کی یقین دہانی کرائی ہے ، امریکا بھی اس معاملے میں کام کر رہا ہے ،افغانستان خطے کا اہم ملک ہے ۔
حامد کرزئی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ افغانستان کئی دہائیوں سے پراسی وار کا مرکز ہے ، اس لئے یہ امریکہ کیلئے بھی اہم ملک ہے ،افغان انٹیلی جنس نے القاعدہ کی موجودگی کے بارے میں کوئی نئی معلومات نہیں دیں۔
