مجھے کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو پڑھوں گا نہیں بلکہ وزیراعظم کو بھجوادوں گا، آرمی چیف

ملک بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، خط کی باتیں صرف چالیں ہیں، جنرل عاصم منیر کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، اگر ملا بھی تو اسے پڑھوں گا نہیں بلکہ وزیراعظم کو بھجوادوں گا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سپہ سالار نے کہا کہ ملک بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے بڑھنا ہے اور پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ خط کی باتیں صرف چالیں ہیں، مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، بلکہ وزیراعظم کو بھجوادوں گا۔
یاد رہے کہ سیکیورٹی ذرائع پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ انہیں کوئی خط نہیں ملا، نہ ہی اسے ایسے کسی خط کو پڑھنے میں کوئی دلچسپی ہے۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی گفتگو سے واضح ہوگیاہے کہ حکومت اور فوج ایک پیج پر ہے، آرمی چیف نے گفتگو سے حکومت پر اعتماد کااظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *