اسلام آباد کے 17 مقامات جہاں سے روزہ داروں کو ہول سیل ریٹ پر سامان خورونوش ملے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے اسلام آباد کے شہریوں کو رمضان المبارک میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے شہر بھر کے 17 مقامات پر فئیر پرائس شاپس قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے فئیر پرائس شاپس کی فہرست جاری کر دی۔ ان فئیر پرائس شاپس پر شہری ہول سیل ریٹ پر اشیا خورونوش خرید سکیں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق جی نائن مرکز، آئی ایٹ، ایف ایٹ اور ای الیون میں فئیر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی۔ ایف ٹین، ایف الیون، جی 13 اور بارہ کہو میں بھی فئیر پرائس شاپس ہوں گی۔ بری امام، بنی گالہ، پاکستان ٹاؤن، ایف سیون اور ایف سکس بھی فہرست میں شامل ہیں۔ جی سکس، جی سیون، لہتراڑ روڑ اور آئی الیون فور میں بھی سستی شاپس قائم ہوں گی۔
ضلعی انتظامیہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔