پلیز میرے بابا کو ٹھیک کر دیں وہ اب بستر سے بھی نہیں اٹھ سکتے، ساڑھے پانچ سال کی اس بچی کے والد کو ایسا کیا ہوگیا جو معصوم بچی بلک اٹھی

(قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک بار پھر مون سون کی بارشوں کا اغاز ہو چکا ہے جس پر کچھ لوگ بارش کو انجوائے کرنے کے پلان بنا رہے ہیں جب کہ کچھ افراد اپنی ٹوٹی چھتوں کو ٹپکنے سے روکنے کی فکر میں پریشان ہیں-بڑے بوڑھے ہمیشہ بارش کے آغاز کے ساتھ ہی اس کے رحمت ہونے کی دعا کرتے تھے اور اس کی زحمت سے خود کو محفوظ رکھنے کی دعا کرتے تھے جس کی اصل سمجھ کامران کے خاندان کو دیکھ کر آتی ہے-کامران کا تعلق ایک متوسط خاندان سے تھا وہ اپنی بیوی اور ساڑھے
چار سال کی بیٹی کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہا تھا اس کی بیٹی اس کی آنکھوں کی رونق تھی۔ کام سے واپس آنے کے بعد اس کا سارا وقت اس کی بیٹی اور بیوی کے لیے ہوتا تھا-اپنی محدود آمدنی کے باوجود ایک پیار کرنے والے باپ کی طرح اپنی بچی کو بازار گھمانا اس کے ساتھ اس کو آئسکریم کھلانا اس کو بہت پسند تھا اس کے بدلے میں اس کی بیٹی کی معصوم خوشی اس کی زندگی کا حاصل تھی۔ جب بھی اس کی بیٹی اپنی توتلی زبان میں اس سے کسی خواہش کا اظہار کرتی تھی کامران کے لیے وہ ایک حکم کا درجہ اختیار کر لیتی تھی -گزشتہ سال بارشیں کامران کے نصیب میں کچھ امتحان لیے ہوئے آئیں جب کہ بارش کی وجہ سے کامران کو کرنٹ لگا جس کی شدت اتنی زيادہ تھی کہ اس کی وجہ سے دماغ میں خون جم گیا جس نے 32 سالہ کامران کو مفلوج کر دیا-گزشتہ ایک سال سے کامران بس اپنے بستر تک محدود ہو چکا ہے اس کے اندر اتنی طاقت بھی نہیں ہے کہ وہ ہاتھ اٹھا کر اپنی بیٹی کے سر پر رکھ سکے اس کو خوراک بھی ناک کے ذریعے دی جا رہی ہے- ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دواؤں کے ساتھ دماغ میں جما خون صاف کیا جائے گا اس کے علاوہ اس کا کوئی علاج نہیں ہے-کامران کی بیوی گھر کی گزر بسر کے لیے نوکری پر مجبور ہو گئی ہے اور جب کام کے لیے باہر جاتی ہے تو گھر میں کامران اور اس کی بیٹی جو اب ساڑھے پانچ سال کی ہوتی ہے، ساتھ ہوتے ہیں ۔ حالیہ دنوں میں ان باپ بیٹی کی ایک ویڈيو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں معصوم بچی بلک بلک کر اللہ تعالیٰ سے دعا کر رہی ہے کہ اللہ میاں اس کے ابو کو ٹھیک کر دیں تاکہ وہ اس کو دوبارہ سے پیار کر سکیں-اپنے ساتھ کھیلنے کے لیے باہر لے جا سکیں اس کو آئسکریم دلوا سکیں۔ بچی کی آنکھوں سے بہتے آنسو اور توتلی زبان میں اپنے والد کے لیے دعا عرش کو ہلانے کے لیے کافی ہے۔ اس کی باتیں سننے والوں کو نہ صرف اشکبار کر رہی ہیں بلکہ بے ساختہ دعا کے لیے ہاتھ اٹھ رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس بچی کے دل کی آواز سن لیں اور اس کے ابو کو ٹھیک کر دیں-یہ خاندان شدید مالی مسائل کا بھی شکار ہے کامران کی بیوی ایک چھوٹی سی نوکری کر رہی ہے جو کہ صرف ان کا پیٹ پال سکتی ہے ان کو کامران کے علاج کے لیے مخیر حضرات کے تعاون کی ضرورت ہے امید ہے کہ درد مند دل رکھنے والے افراد ان کی آواز پر لبیک کہیں گے-

Recent Posts

پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں، شیرجیل میمن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی…

13 mins ago

کترینہ کیف کیساتھ فلم ٹھکرانے کے بیان پر مشی خان نے ابرار الحق کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے پنجابی گلوکار ابرار الحق کو…

16 mins ago

پی ٹی آئی کا ’ریلیز عمران خان ٹرین مارچ‘ کراچی سے سکھر روانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کا ’ریلیز عمران خان ٹرین مارچ‘ کراچی سے سکھر…

19 mins ago

کترینہ کیف نے ہالی ووڈ فلم کی آفر چھوڑنے کا بیان داغ دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ ایک خاص وجہ…

19 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا…

23 mins ago