مشال یوسفزئی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کیس کی کازلسٹ منسوخ، ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے جواب طلب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے مشال یوسفزئی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کیس کی کازلسٹ منسوخ ہونے پر جواب طلب کر لیا گیا۔
عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کے کیس میں وکیل مشال یوسفزئی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف کیس کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔
جیل ملاقات سے متعلق لارجر بینچ کی تشکیل کے باعث کازلسٹ منسوخ ہوئی، ہائیکورٹ نے جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستیں یکجا کر کے 3 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا تھا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے 20 سے زائد کیسز لارجر بینچ سنے گا جس کے سربراہ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر سربراہ ہوں گے جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
مشال یوسفزئی کی جیل سپرنٹنڈنٹ کےخلاف توہین عدالت کیس کی کازلسٹ منسوخ ہونے پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو آج ہی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
عدالت نے کہا کہ وضاحت دیں کہ کیس آج عدالت میں مقرر تھا تو کاز لسٹ کیسے منسوخ کی؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *