چنیوٹ ؛ گوداموں میں چھپائی گئی 3 لاکھ کلو سے زائد چینی پکڑی گئی

چنیوٹ (قدرت روزنامہ)چنیوٹ انتظامیہ کی جانب سے خود ساختہ مہنگائی کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کارروائیاں جاری ہیں۔انتظامیہ نے 3 لاکھ کلو سے زائد چینی اور 70 ہزار کلو گھی برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔ اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ نے گوداموں میں چھپائی گئی لاکھوں کلو چینی اور گھی برآمد کیا۔
ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو چینی مافیا کیخلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیدیا۔ ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کی ہدایت پر ضلع بھر میں کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت ہے کہ دکاندار مقامی چینی 90 روپے میں ہی بیچیں۔
سرگودھا میں بھی حکومت پنجاب کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل کا چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ چینی مہنگی بیچنے اور ذخیرہ اندوزی کرنے پر متعدد گودام اور دوکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ ذخیرہ اندوزی کرنے پر 50 کلوگرام کے 500 تھیلے چینی قبضے میں لے لی گئی ۔
اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز نے 4 اسٹورز کو سیل اور بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بھر میں چینی کا کوئی بحران نہیں ہے۔ شہر میں چینی 90 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Recent Posts

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

9 mins ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

26 mins ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

43 mins ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

54 mins ago

عدالتیں ایسے ہی فیصلے کرتی رہیں تو جلد ہی پی ٹی آئی حکومت میں ہوگی، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم…

1 hour ago

خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے…

1 hour ago