اداکارہ عفت عمر نے پنجاب حکومت کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ اور ماڈل عفت عمر نے پنجاب حکومت کی آفر قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔پنجاب حکومت نے عفت عمر کو اہم عہدہ دینے کی آفر کی تھی،عفت عمر نے کہا کہ میں نے پنجاب حکومت کی آفر لینے سے انکار کردیا ہے۔

پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو صوبہ پنجاب کا کلچرل ایڈوائزر مقرر کرنے کی آفر بھیجی تھی،جس کے تحت انہیں صوبے بھر میں ثقافت کی بحالی کا کام سونپا جانا تھا۔اس سے قبل یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ سرکاری سطح پر عفت عمر کو کلچرل ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت وہ صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی اور فروغ کے لیے کام کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *