متحدہ اپوزیشن نے آج ایوان میں حکومت کو شکست دی، بلاول بھٹو زرداری

(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج متحدہ اپوزیشن نے ایوان میں حکومت کو شکست دی ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے سینیٹ بینکوئٹ ہال میں حزب اختلاف کے اراکین کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

عشائیے میں بلاول بھٹو زرداری، امیر حیدر خان ہوتی، مولانا اسعد محمود سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

پی پی چیئرمین نے دوران گفتگو کہا کہ پارلیمنٹ میں تمام اپوزیشن جماعتیں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج متحدہ اپوزیشن نے ایوان میں حکومت کو شکست دی، حزب اختلاف کا اتحاد ہی حکومت کو شکست دے سکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ مشترکا اجلاس میں پیپلز پارٹی متحدہ اپوزیشن کے ساتھ فعال کردار ادا کرے گی۔

اُن کا کہنا تھاکہ آج عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت ہے، پیپلز پارٹی ہر اس جگہ کھڑی ہوگی، جہاں حکومت کی مخالفت ہو۔

Recent Posts

عراق میں ہم جنس پرستی پر 15 سال قید کی سزا کا قانون منظور

بغداد(قدرت روزنامہ)عراق میں ہم جنس پرستی کو جرم قرار دیدیا گیا جس کی سزا کم…

19 mins ago

احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کامرتکب افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے کہاہے کہ احسان اللہ کے…

24 mins ago

کوئٹہ میں ٹیپ بال میچ کے دوران دیوار گرنے سے زخمی کتنے کھلاڑیوں کی حالت تشویشناک ہے؟ محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے کہ کل کوئٹہ قلات میں آندھی…

29 mins ago

خوشی ہے کہ ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کی، نیوزی لینڈ کوچ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے کوچ گیری سٹیڈ نے کہا کہ انہیں اس فخر…

32 mins ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کا…

38 mins ago

تین درجن نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متنازع خبروں کی زینت بننے والے رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن…

41 mins ago