معروف ماڈل خطرناک سیلفی لیتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں،مداح بھی افسردہ

ہانگ کانگ(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کیلئے تصویریں یا سیلفی کلک کرتے وقت لوگوں کی جان جانے کی متعدد خبریں آئے روز سامنے آتی رہتی ہیں . اس طرح کی ایک اور خبر منظرعام پر آئی ہے کہ ماڈل سوفیا چیونگ کی ہانگ کانگ میں ایک جھرنے کے کنارے سیلفی لینے کے دوران مبینہ طور پر موت واقع ہو گئی .

32 سالہ سوفیا چیونگ ہا پاک لائی پارک میں اپنے دوستوں کے ساتھ پیدل سفر کررہی تھیں اور جب وہ خوبصورت مناظر کی تصویریں لینے کیلئے رکیں، تبھی یہ حادثہ پیش آگیا . میڈیا رپورٹس کے مطابق سوفیا چیونگ ٹسنگ دائی اسٹریم کے کنارے پر تصویر کیلئے پوز دے رہی تھیں اسی دوران وہ اپنا توازن کھو بیٹھیںاوروہ پانچ میٹر نیچے پول میں گر گئیں . جس کے بعدان کے دوست انہیں فوری اسپتال لے گئے لیکن وہاں پہنچے پر انہیں مردہ قرار دیا گیا . یاد رہے کہ سوفیا خطرناک تصویریں لینے کیلئے مشہور تھیں وہ سیلفی کیلئے کافی خطرہ مول لیا کرتی تھیں . اگر آپ سوفیا کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دیکھیں تو ان کے انسٹاگرام پر آپ کو ان کی بہت سی ایسی تصاویر دیکھنے کو ملیں گی ، جو بہت خطرناک ہیں . انہوں نے اپنی آخری انسٹا پوسٹ میں لکھا تھا کہ اچھے دن آرہے ہیں ، جن کو ہفتہ اور اتوار کہا جاتا ہے . لوگ ان کی اس پوسٹ پر انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں