یاجوج ماجوج نے پی ٹی آئی ورکرز کے گھروں میں جو توڑ پھوڑ کی ان کی ٹریننگ مکمل ہو گئی ہوگی،عمر ایوب

عمران خان نے بھارت کو للکارا اور کہا کہ ہم حملہ پہلے کریں گے اور سوچیں گے بعد میں جب کہ شہباز شریف نے انڈیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، اپوزیشن لیڈر کی گفتگو


امید ہے اب یہ ویگو ڈالوں پر بم بارود لوڈ کرکے ہندوستان کے ٹینکوں کے ساتھ ٹکرائیں گے
عمران خان نے بھارت کو للکارا اور کہا کہ ہم حملہ پہلے کریں گے اور سوچیں گے بعد میں جب کہ شہباز شریف نے انڈیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، اپوزیشن لیڈر کی گفتگو
جناح ہائوس سمیت دیگر جلا ئوگھیرا ئوکے مقدمات عمر ایوب او ر حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانتوں میں 26 مئی تک توسیع ،آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ طلب
لاہور (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ یاجوج ماجوج نے پی ٹی آئی ورکرز کے گھروں میں جو توڑ پھوڑ کی اب ان کی ٹریننگ مکمل ہو گئی ہوگی، امید ہے اب یہ ویگو ڈالوں پر بم بارود لوڈ کرکے ہندوستان کے ٹینکوں کے ساتھ ٹکرائیں گے اور وہاں پہ ہمیں جوہر دکھائیں گے یہ کتنے بہادر ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھارت کو للکارا اور کہا کہ ہم حملہ پہلے کریں گے اور سوچیں گے بعد میں جب کہ شہباز شریف نے انڈیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، انڈیا جنگی مشقیں کر رہا ہے لیکن شہباز شریف نے تقریر کی کہ پاکستان اس واقعے میں ملوث نہیں ہے، بھارت کو جو امیسج جانا چاہے تھا وہ نہیں گیا حالاں کہ ہمیں واضح پیغام دینے ہوگا کہ اگر انڈیا نے ادھر آنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ہم اپنے نیوکلیئر پروگرام سے جواب دیں گے، اگر انڈیا نے کسی ہمارے علاقے میں حملہ کیا تو اس علاقے میں آنے والے جنگی جہازوں کو تباہ کرکے دم لیں گے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ ملک کی صورتحال دیکھیں محب وطن شہریوں پر مقدمات بنائے گئے ہیں، ہمارے لیڈر عمران خان سمیت دیگر اسیران جیلوں میں ہیں وہ جیلوں میں کیوں ہیں ان کی ایک غلطی ہے؟ عمران خان، بشری بی بی، شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، سالار خان کاکڑ کل رہا ہوئے ان تمام قیدیوں کا گناہ ہے کہ انہوں نے پاکستان اور جمہوریت کیلئے آواز اٹھائی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے یوکرائن کو 85 کروڑ ڈالر کے شیل بیچے، وزارت دفاع نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا کہ یہ خفیہ راز ہے جو ساری دنیا کو معلوم ہے لیکن یہ رجیم اسے خفیہ رکھنا چاہتی ہے۔ دریں اثناء انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہائوس سمیت دیگر جلا ئوگھیرا ئوکے مقدمات کی سماعت ہوئی جہاں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی گئی، اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، عمر ایوب نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔دوران سماعت پراسکیوٹر نے موقف اپنایا کہ جناح ہائوس سمیت دیگر مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے، جج اے ٹی سی نے استفسا ر کیا کہ کیا ملزمان شامل تفتیش ہوئے ہیں اور تفتیش مکمل ہے؟، عمر ایوب کے وکیل نے جواب دیا کہ ہم متعدد بار شامل تفتیش ہوچکے ہیں، جج نے کہا کہ تفتیش مکمل ہونے کی حد تک ہم ریکارڈ دیکھ لیتے ہیں، اس کے ساتھ ہی عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 26 مئی تک توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert