پنجاب میں آٹے کے بحران کا خطرہ

لاہور (قدرت روزنامہ)صوبۂ پنجاب میں آٹے کے بحران کے خطرات منڈلانے لگے ہیں . پنجاب حکومت کی جانب سے فلور ملز کو جنوبی پنجاب سے گندم اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم فلور ملز نے صاف انکار کر دیا .

فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے کل راولپنڈی، اسلام آباد اور منگل کو پورے صوبے میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے . فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سے گندم اٹھانے سے آٹا بہت زیادہ مہنگا پڑے گا . محکمۂ خوراک کا کہنا ہے کہ چند مل مالکان ناجائز مطالبات منوانے کے لیے بے بنیاد پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے . . .

متعلقہ خبریں