نسیم شاہ کی بیٹرز سے پٹائی؛ فٹنس پر سوال اُٹھنے لگا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں بیٹرز کے ہاتھوں مسلسل پٹائی اور ناقص بالنگ نے نسیم شاہ کی فٹنس پر سوالیہ نشان اُٹھادیا۔
نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے سوال اٹھایا کہ نسیم شاہ کو لاہور کے خلاف میچ میں آخر کے اوور میں مار پڑی، اسکے باوجود انہوں نے ایک بھی یارکر بال نہیں کروائی کیونکہ اس میں زور لگتا ہے اور وہ مکمل فٹ نہیں ہیں۔
کامران اکمل نے کہا کہ نسیم شاہ کو بنگلادیش کیخلاف سیریز میں آرام دینا چاہیے، مجھے نہیں سمجھ آرہا ہے متحدہ عرب امارات سے ہار کر آنے والی ٹیم کیخلاف اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو کیوں موقع نہیں دیا جارہا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ وہ پہلے 2020 اور 2021 میں اس لیے یارکرز کرواتے تھے کہ وہ مکمل فٹ تھے، اب وہ چانس نہیں لے سکتا، سلو بالز کریں گے تو پھر ایسی ہی مار پڑے گی۔
اس موقع پر باسط علی نے کہا کہ اگر موجودہ فارم پر قومی ٹیم میں لڑکوں کی سلیکشن کی گئی ہے تو پھر نسیم شاہ کیسے ٹیم میں آگیا۔