بنگلہ دیش اور جنوبی افریقاکے کرکٹرز میدان میں لڑ پڑے،ویڈیو وائرل

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)کرکٹ ایک جنٹلمین گیم ہے مگر کئی بار ایسے واقعات پیش آچکے ہیں جس میں حریف ٹیموں کے کھلاڑی توازن کھو بیٹھتے ہیں اور ایک دوسرے سے الجھ پڑتے ہیں۔
حال ہی میں ایس ہی ایک واقعہ بنگلادیش اے اور جنوبی افریقہ کی اے ٹیم کے دو کھلاڑیوں کے درمیان پیش آیا جس میں وہ دوران کھیل میدان میں لڑ پڑے۔ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
میرپور کے شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا اے نے بنگلادیش اے کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جس دوران دونوں ٹیمز کے کھلاڑی ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بنگلادیش کے رپن مونڈول نے جنوبی افریقی کرکٹر کو چھکا لگایا جس کے بعد بولر اور بیٹر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنوبی افریقی بالر شیپو اینٹولی نے بنگلادیشی بیٹر کو پہلے دھکا اور پھر ہاتھا پائی شروع کی، جس کے بعد ٹیم کے دیگر کھلاڑی اور امپائر نے بیچ بچاؤ کرایا۔
واقعہ کی رپورٹ آن فیلڈ امپائر جنوبی افریقی بورڈ اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کو پیش کریں گے اور دونوں کھلاڑیوں پر سخت پابندی لگنے کا امکان ہے۔
اس سے قبل بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے تھے، ون ڈے سیریز کے دوران بھی انڈیل سمیلانے اور جشن عالم کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور دونوں کرکٹرز کو معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔