اسرائیلی فورسز کا بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں پر پھر تشدد ، اتوار کے روز حالات کشیدہ ہونے کا خدشہ

غزہ (قدرت روزنامہ) اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس مٰں باب العامود کے نزدیک جمع ہوئے فلسطینی نوجوانوں پر دھاوا بول دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا . العربیہ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے نوجوانوں کو مار اپیٹا ، کئی افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ طاقت کے زور پر نوجوانوں کو منتشر ہونے پر مجبور کیا گیا، عینی شاہدین نے خدشہ ظاہر کیا کہ اتوار کے روز یہودی آباد کار مسجد اقصی پر دھاوا بول سکتے ہیں جس کے بعد حالات کشیدہ ہو جائیں گے .

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں شدت پسند یہودی آبادکاروں نے شیخ جراح کے علاقے میں فلسطینیوں کو علاقہ بدر کرنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد بڑے پیمانے پر حالات کشیدہ ہوئے تھے . . .

متعلقہ خبریں