وزن کم کرنے کا انتہائی آسان طریقہ جانیے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اضافی چربی، اضافی وزن یا موٹاپا، اگر آپ بھی ان مسائل سے دوچار ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ آپ ان سے اپنی جان چھڑائیں۔ڈرائی فروٹ کی افادیت سے متعلق سبھی واقف ہیں مگر آج ہم آپ کو ان کے اور فوائدہ بھی بتائیں گے۔
کاجو:
کاجو سے وزن کم کرنا بہت ہی آسان ہے، روزانہ اپنی غذا میں کاجو کو شامل کرلیا جائے تو آہستہ آہستہ آپ کو اپنے وزن میں کمی محسوس ہونا شروع ہوجائے گی۔
پستہ:
پستے میں پروٹین کی معمولی مقدار آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ بھرنے میں مدد کرتی ہے، اس طرح پستہ آپ کو جنک فوڈ تک پہنچنے سے روکتا ہے۔
بادام:
بادام کو پروٹین، اینٹی آکسیڈنٹس اور دل کے لیے صحت مند چکنائی کے طور پر سُپر فوڈز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے ، بادام میں پائی جانے والی مونو غیر سیر شدہ چکنائی زیادہ کھانے سے روکتی ہے۔
اخروٹ:
روزانہ تھوڑی مقدار میں اخروٹ چکنائی کو کم کرنے اور صحت مند جسمانی وزن کو فروغ دینے میں مدد کر سکتے ہیں ، اخروٹ میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، پلانٹ سٹیرولز اور وٹامنز کی موجودگی کی بدولت بھوک کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔