ریشم کو جیون ساتھی کی تلاش

لاہور (قدرت روزنامہ)لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریشم اپنے خوابوں کے شہزادے کو تلاش کرنے لگیں۔حال ہی میں اداکارہ ریشم نے لاہور میں ہونے والے موسم سرما کے ملبوسات کی نمائش میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کی۔صحافی نے ریشم سے شادی سے متعلق سوال کیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’میں شادی ضرور کروں گی اور مجھے ابھی اپنے جیون ساتھی کی تلاش ہے۔‘
ریشم نے کہا کہ ’میں پسند کی شادی کروں گی لیکن میرے ہونے والے شوہر میں وہ تمام خوبیاں ہونی چاہئیں جو میں چاہتی ہوں۔‘اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’یہ نہ سمجھیں کہ میں صرف ایک اسٹار ہوں، میں ایک گھریلو خاتون بھی ہوں، میں گھر کے کام بھی کرتی ہوں اور کھانا بھی پکاتی ہوں۔‘اداکارہ نے مزید کہا کہ ’سینما گھروں کی بحالی اور بازاروں کے کُھلنے پر بہت خوش ہوں۔‘واضح رہے کہ ریشم نے سال 1995ء میں فلم ’جیوا‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، ریشم کی دیگر مشہور فلموں میں گھونگھٹ، چور مچائے شور، دوپٹا جل رہا ہے، سنگم، طوفان، انتہا، پل دو پل، تڑپ اور پہلا پہلا پیار شامل ہیں۔