لیموں کے بیجوں کے صحت پر اثرات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جس طرح لیموں کے استعمال سے صحت سے متعلق بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں اسی طرح اِن کے بیج بھی صحت کے لیے مفید قرار دیئے جاتے ہیں۔
کیا لیموں کے بیج کھائے جا سکتے ہیں؟

غذائی ماہرین کے مطابق لیموں کے بیج کھائے جا سکتے ہیں، لیموں کے بیجوں کے فوائد حاصل کرنے کے لیے کچھ مقدار پیس کر غذا میں شامل کر کے کھائے جا سکتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق لیموں کے ساتھ اِن کے بیج کے استعمال سے بھی صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں، اِن میں بھی وٹامن سی، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ مجموعی صحت کے لیے بنیادی اجزاء ہیں، لیموں کے بیج کڑوے ہونے کے باوجود بھی انسانی جسم میں موجود مضر صحت مادوں کا صفایا کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق لیموں کے بیج میں موجود ’سیلی سائیلیک ایسڈ ‘ اور’اسپرین‘ درد اور پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ کرتے ہیں۔

کیا لیموں کے بیج زہریلے ہوتے ہیں ؟

ماہرین کے مطابق لیموں کے بیج زہریلے نہیں ہوتے، ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کے بیجوں کے مقابلے میں لیچی، آڑو، کڑوے بادام، خوبانی میں موجود کڑوا بادام اور سیب کے بیج زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

احتیاط

غذائی ماہرین کے مطابق لیموں کے بیج اگرچہ بہت سارے فوائد کے حامل ہیں مگر قبض، بواسیر ، تیزابیت، چڑچڑا پن، آنتوں کی سوزش، بدہضمی جیسی شکایات میں مبتلا افراد کو اِن کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

4 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

4 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

4 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

5 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

6 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

6 hours ago