پیکاترمیمی ایکٹ کے تحت لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کو نوٹس جاری ہونے پر حامد میر کا مؤقف آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی طرف سے پیکاترمیمی ایکٹ کے تحت لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کو پہلا نوٹس جاری کردیاگیا جس پر سینئر صحافی حامد میر نے لکھا کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بغیر بحث کے پارلیمنٹ سے پیکا ترمیمی ایکٹ منظورکرا کر کہا کہ اس قانون سے صحافیوں کو کوئی خطرہ نہیں ،اب اس قانون کے تحت لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کو نوٹس جاری کر دیا گیاجس پرتمام صحافتی و وکلاء تنظیمیں آج لاہور ہائیکورٹ میں پریس کانفرنس کریں گی۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بغیر بحث کے پارلیمنٹ سے پیکا ترمیمی ایکٹ منظورکرا کر کہا اس قانون سے صحافیوں کو کوئی خطرہ نہیں اس قانون کے تحت لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کو نوٹس جاری کر دیا گیاجس پرتمام صحافتی و وکلا تنظیمیں آج صبح 11بجے لاہور ہائیکورٹ میں پریس کانفرنس کرینگی pic.twitter.com/2zYzlFwlv2
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) September 21, 2025
ارشد انصاری کو یہ نوٹس 19ستمبر کو عزیزاللہ خان نامی شخص کی شکایت پر جاری کیاگیاجس میں ان پر پولیس افسران اور شکایت کنندہ کیخلاف ہتک آمیز مہم چلانے کا الزام لگایاگیا۔
