فیس بک اور انسٹا گرام کے سروسز ڈاؤن، صارفین کو مشکلات کا سامنا

سن فرانسکو(قدرت روزنامہ) فیس بک اور انسٹا گرام کے سروسز ڈاؤن، صارفین کو مشکلات کا سامنا . 2 ماہ قبل ایک بڑے آؤٹ بریک میں بھی فیس بک اور انسٹا کی سروسز متاثر ہوئی تھیں جس کے بعد صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا .

تفصیلات کے مطابق فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز ایک مرتبہ پھر سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں . غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک اور انسٹا کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے . غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر سے متعدد صارفین فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہونے کی شکایت کر رہے ہیں . 2 ماہ قبل بھی ایک بڑے آؤٹ بریک میں فیس بک اور انسٹا کی سروسز متاثر ہوئی تھیں، یہ تقریباََ فیس بک کی تاریخ کا سب سے بڑا آؤٹ بریک تھا جس کے بعد دنیا بھر کے صارفین کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا . میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق فیس بک کی سروسز ڈاؤن ہونے کی اب تک 340 سے زائد شکایات موصول ہوچکی ہیں جب کہ انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے کے حوالے سے بھی سینکڑوں شکایت موصول ہوئی ہیں . علاوہ ازیں دنیا بھر سے بہت سے فیس بک اور انسٹا گرام کے صارفین ٹوئیٹر پرسروسز معطل ہونے سے متعلق شکایت کر رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں