خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو نے ہلچل مچا دی! عوام کا سی سی ڈی سے فوری کارروائی کا مطالبہ


لاہور (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک موٹر سائیکل سوار شخص کو برقعہ پوش خاتون کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ واقعہ پنجاب کے کسی علاقے کا ہے جہاں حالیہ دنوں میں خواتین اور کم عمر بچیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔


یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے اور سوشل میڈیا پر مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایسے افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب پنجاب میں حال ہی میں قائم کردہ کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (CCD) جسے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر فعال کیا گیا ہے ایسے کیسز میں تیزی سے کارروائی کر رہا ہے۔
عوام کی جانب سے سی سی ڈی سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اس شخص کو فوری گرفتار کرکے ایسا سبق سکھائے جو دوسروں کے لیے بھی مثال بن جائے جیسا کہ وہ خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ صرف ویڈیو دیکھنے سے آگے بڑھ کر ان واقعات پر ٹھوس قانونی کارروائی ہونی چاہیے تاکہ خواتین خود کو محفوظ محسوس کر سکیں اور ایسے واقعات کا سدباب ہو سکے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار مسافر خاتون کو دوران سفر نا مناسب انداز میں ہاتھ لگا رہا تھا تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس واقعے پر ردِ عمل دیتے ہوئے اپنے آفیشل ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بیان جاری کیا کہ ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert