پاکستانی اداکارہ زارا اکبر کا لندن میں دل کا آپریشن ، مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل

لندن(قدرت روزنامہ)پاکستان فلم ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ زارا اکبر کو ہارٹ اٹیک ، ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے سٹنٹ ڈال دیا . اداکارہ نے پاکستان میں اپنے دوست احباب اور مداحوں سے جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے .

تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف ادا کارہ زارا اکبر کو دل کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے دل کا آپریشن کرکے سٹنٹ ڈال دیا . اداکارہ زارا اکبر ان دنوں لندن میں مقیم ہیں ان کو اچانک دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال لے جایاگیا . ڈاکٹروں نے ابتدائی چیک اپ کے بعد آپریشن کرکے سٹنٹ ڈال دیا . زارا اکبر ہسپتال میں چند روز قیام کے بعد گھر منتقل ہوگئی ہیں . . .

متعلقہ خبریں