جنید صفدر کی شادی کے حوالے سے کونسی خواہش ادھوری رہ گئی؟ خود ہی افسوس کا اظہار کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی بھی ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے اور شادی کی خوشی میں منعقد کی جانے والی تقاریب کی مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں ۔جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔اس سے قبل نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید صفدر نے ولیمے میں گلوکاری اور ہنی مون پلانز کےحوالے سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ ہنی مون کے لیے ابتدائی طور پر منصوبوں کو حتمی شکل دی گئی تھی

تاہم اب کورونا کے باعث ہنی مون کے مقام کا انتخاب تاخیر کا شکار ہے جسے کورونا کی مزید تفصیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے منتخب کیا جائے گا۔جنید صفدر نے بتایا کہ نکاح کی طرح ولیمے میں بھی گلوکاری کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی لیکن چونکہ نکاح ایک خاندانی تقریب تھی لہٰذا اس دن اپنے پسندیدہ گانے سے چند سطریں گائیں۔اس دوران جنید صفدر نے حمزہ شہباز کی گلوکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انکل حمزہ ان سے کہیں زیادہ بہتر گاتے ہیں۔ ولیمے میں نواز شریف کی شرکت نہ کرنے پر جنید صفدر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ولیمہ ابوجان نواز شریف، ماموں حسن، حسین، خالہ اسماء اور علی ڈار خالو کے بغیر ادھورا رہے گا۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

11 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

11 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

11 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

12 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

12 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

13 hours ago