کریتی سینن نے امیتابھ بچن کا گھر کرائے پر لے لیا، ماہانہ کرایہ جان کر ہوش اڑ جائیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینون نے ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع امیتابھ بچن کا گھر کرائے پر لے لیا . بھارتی میڈیا کے مطابق اس دو منزلہ گھر کیلئے اداکارہ نے 60 لاکھ روپے ایڈوانس دیے ہیں .

اس کا ماہانہ کرایہ 10 لاکھ روپے ہوگا اور اداکارہ اگلے دو سال تک اس میں رہائش پذیر رہیں گی . خیال رہے کہ بالی ووڈ کی کئی شخصیات نے پراپرٹی میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے جن میں امیتابھ بچن، کرینہ کپور، اجے دیوگن اور اکشے کمار سمیت دیگر شامل ہیں . ان جائیدادوں سے اداکاروں کو ماہانہ لاکھوں روپے کی آمدنی حاصل ہوتی ہے . . .

متعلقہ خبریں