خواجہ آصف نے گٹر کے ڈھکن چرانے والوں کو سر عام گولی مارنے کا مطالبہ کردیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے گٹر کے ڈھکن چرانے والوں کو سر عام گولی مارنے کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مین ہول کا ڈھکن چوری کرنے کی ویڈیو پر وزیر دفاع نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ایسے لوگوں کو موقع واردات پر لاکر گولی مارنے کا مطالبہ کیا۔
اپنے ایکس پر انہوں نے کہا کہ ’اگر ان لوگوں کی ویڈیو ہے تو انکو موقع واردات پہ لا کر گولی ماریں کیونکہ یہ معصوم بچوں کے قاتل ہیں۔
وزیر دفاع نے لکھا کہ اگر اس ویڈیو کے بعد بھی کوئی ایکشن نہیں ہوتا تو پھر سسٹم بھی ان بچوں کے قتل کا سہولت کار ہے۔

WhatsApp
Get Alert