کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر مہنگا ہو گیا، روپے کے مقابلے قدر کتنی بڑھ گئی؟صبح صبح انٹربینک سے بڑی خبر آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو تے ہی ڈالر کی قیمت 21 پیسے بڑھنے کے بعد 178 روپے 10 پیسے پر پہنچ گئی ہے ۔دوسری جانب ترمیمی فنانس بل(منی بجٹ) تیار کر لیا گیا جوآج منگل کو وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ترمیمی فنانس بل میں350 ارب روپے کا ٹیکس استثنیٰ ختم کیا جائیگا 270 ارب روپے کے اضافے کے بعد ٹیکس وصولیوں کا ہدف 6100 ارب روپے تک لے جایا جائے گا۔بل کے ذریعے فی لٹر پٹرول پر ہر ماہ لیوی4روپے تک بڑھاکر اسے30روپے تک لے جانے کا امکان ہے، پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی بڑھانے یا کم کرنے کا اختیار وزیراعظم کو دینے کی تجویز ہے۔ترمیمی فنانس بل کے بعد بجلی کے بل بھی آہستہ آہستہ بڑھیں گے،

موبائل فون، کاسمیٹکس، درآمدی خوراک پر بھی ٹیکس کی شرح بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ غیر ملکی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی لگ جائیگی، درآمد کیے جانے والے ڈراموں پر ایڈوانس ٹیکس عائد ہوگا۔ترقیاتی بجٹ میں200ارب روپے کی کٹوتی ہوگی، موبائل فون، سٹیشنری اور پیکڈ فوڈ آئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ 800سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے اور لگژری گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز بھی ترمیمی بل کا حصہ ہے۔ریئل اسٹیٹ کے شعبے کو دی گئی رعایت جاری رکھنے کی تجویز ہے، کسٹمز، سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس قوانین میں ترامیم کرکے ایف بی آر کلکٹر کے اختیارات کم کئے جارہے ہیں۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

1 hour ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

1 hour ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

2 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

3 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

3 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

3 hours ago