مایا علی اور شہریار منور نے راہیں جدا کرلیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اداکارہ و سپر ماڈل مایا علی اور اُن کے ساتھی اداکار، شہر یار منور نے ایک دوسرے سے تعلقات ختم کر لیے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹس پر موجود مایا علی اور شہریار منور کے فین پیجز کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی اس خوبصورت جوڑی نے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by WOW 360 (@wow360pk)


اس سے قبل مایا علی اور شہریار منور کے بریک اپ کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں جبکہ اب اِن دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اَن فالو کر کے اس خبر کی تصدیق کردی گئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق برسوں سے تعلقات میں رہنے والی یہ جوڑی کافی عرصے سے ایک ساتھ بھی نظر نہیں آئی تھی جبکہ علیحدگی کی خبروں سے قبل یہ جوڑی ہر ایونٹ میں ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دیتی تھی۔
واضح رہے کہ 33 سالہ شہر یار منور نے مایا علی سے تعلقات سے قبل اپنی والدہ کی پسند سے منگنی کی تھی اور بعد ازاں اس رشتے کو ختم کر دیا تھا۔شہریار منور کی جانب سے منگنی ختم کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین سمیت متعدد حلقوں میں یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ اب مایاعلی اور شہریار منور شادی کرنے والے ہیں۔