2021میں دوحہ معاہدے میں طالبان نے امریکا کیساتھ مذاکرات کئے،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد چودھری نے کہاہے کہ افغانستان پوری دنیا کے دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے،مختلف دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے کارروائیاں کررہی ہیں،القاعدہ، داعش، بی ایل اے افغانستان میں موجود ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہناتھا کہ وہ خود کو عبوری افغان حکومت کہلواتے ہیں لیکن وہاں کوئی حکومت نہیں،2021میں دوحہ معاہدے میں افغان طالبان انٹرنیشنل پارٹنر امریکا کےسا تھ بیٹھے،دوحہ معاہدے میں طالبان نے امریکا کیساتھ مذاکرات کئے،کہا گیا افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی،دوحہ معاہدے میں کہا گیا افغانستان میں خواتین کو حقوق ملیں گے،کیا2021کے بعد دوحہ معاہدے کے وعدوں پر عمل ہوا؟

WhatsApp
Get Alert