پاکستان بندوق کے زور پر نہیں ٹوٹے گا اور اب بلوچستان میں کسی ظالم سردار کی مرضی کے بجائے صرف آئین اور میرٹ کی حکمرانی ہوگی۔ میر سرفراز بگٹی


رکھنی (قدرت روزنامہ) میں کوہِ سلیمان ڈویژن کے قیام کے سلسلے میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ریاست کے دشمنوں اور استحصالی قوتوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بندوق کے زور پر نہیں ٹوٹے گا اور اب بلوچستان میں کسی ظالم سردار کی مرضی کے بجائے صرف آئین اور میرٹ کی حکمرانی ہوگی۔

انہوں نے اس تاریخی موقع پر عوامی اجتماع سے جذباتی اور جاندار خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ نئے ڈویژن کا قیام پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کے خاتمے کی جانب پہلا قدم ہے، جہاں اب تمام سرکاری نوکریاں صرف قابلیت کی بنیاد پر ملیں گی اور تعلیم و صحت جیسے بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تخریب کاری کا راستہ چھوڑ کر قلم اور علم کو اپنا ہتھیار بنائیں کیونکہ ترقی صرف امن اور اتحاد میں ہی مضمر ہے۔

WhatsApp
Get Alert