پورا پاکستان روشن لیکن میرا لیپ ٹاپ کیوں نہیں؟ طالبہ کی مریم نواز سے دلچسپ شکایت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک طالبہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے دلچسپ انداز میں شکایت کی ہے کہ اسے بٹن روشن ہونے والا لیپ ٹاپ کیوں نہیں دیا گیا۔
طالبہ نے ویڈیو میں کہا پورا پاکستان جگمگا رہا ہے۔ آپ نے پورا لاہور اور مری کے راستے تک روشن کیے ہیں لیکن میرے لیپ ٹاپ کی باری پر بتیوں میں کیا کمی آ گئی تھی؟ میرا بچپن کا خواب تھا کہ مجھے بتیوں والا لیپ ٹاپ چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں کی بورڈ لائٹس دیکھنے کے لیے ایکسٹرنل لائٹ جلانی پڑے گی تاکہ مجھے کی بورڈ کی لائٹس نظر آئیں۔ کیونکہ رات 10 بجتے ہی میری بہنیں کہتی ہیں کہ ’لائٹ بند کر دو‘ تو میں تب کیا کروں؟۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے طالبہ کے انوکھے انداز اور طنزیہ بیان پر دلچسپ ردعمل دیا ہے۔ کسی نے کہا کہ اس کے بعد لیپ ٹاپ کو پنک کرنے اور اس پر تتلیوں کی بھی فرمائش آئے گی تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ یہ قوم کسی حال میں خوش نہیں ہے۔

WhatsApp
Get Alert