وزیر داخلہ کااسلام آباد میں پہلی کر سچین ہائوسنگ کالونی بنانے کا اعلان

اسلام (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی کر سچین ہائوسنگ کالونی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ڈی اے سے یہ تاریخ ساز کام کروانے کے لیے اپنی پوری اتھارٹی اور طاقت کے استمال سے بھی گریز نہیں کرونگا ،سی ڈی اے سے پہلی کرسچین ہائوسنگ کالونی اپنی نگرانی میں بنوائوں گا ۔وہ بدھ کو ڈاکٹر محمد امجد کی جانب سے اسلام آباد گروپ کے زیر اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور کرسمس کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مستحق افراد میں تحائف

تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ باہر سے اسلام آباد آنے والوں نے بڑے بڑے محل بنالیے ہیں اور بدقسمتی سے کرسچین بستیاں آج بھی کچی ہیں اور میں اسلام آباد گروپ کے بین المذئب ہم آہنگی اور کرسچین برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے اتنے بڑے اجتماع میں مسیحی برادری سے وعدہ کرتاہوں کہ وفاقی دارالحکومت میں تمام کچی بستیوں کو پختہ بستیوں میں تبدیل کر کہ رکھ دونگا ۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرے لیے آج کا دن مبارک ہے کہ میں نے ایکنک سے راولپنڈی لئی ایکسپریس وے ،رنگ روڈ اور ماں بچہ ہسپتال کے میگا پروجیکٹس سے لیے مجموعی طور 137 ارب روپے کے فنڈز اور منصوبے منظور کروالئے ہیں اب راولپنڈی اور اسلام آباد اوراسکے عوام کی تقدیر بدلے گئی جس سے تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے ایک دور کا آغاز ہوگا ۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد جب کنونشن سینٹر پہنچے تو اسلام ا ٓباد گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد نے اپنے عہدیداروں کے ہمراہ انکا استقبال کرتے ہوئے انکو پھول پیش کیے ۔شیخ رشید احمد جیسے ہی ہال میں داخل ہوئے تو پو را ہال فرزندپاکستان کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھا اس موقع پر خظبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اسلام ا ٓباد گروپ کے چیئر مین ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ ہم آج کی اس تقریب میں طبیعت کی ناسازی کے باوجود وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی شرکت پر انکے مشکور و ممنوں بھی ہیں ۔انھوں نے اسلام آبادباد گروپ اور مسیحی برادری کو جس عزت اور توقیر سے نوازاہے وہ ہمارے لیے ناقابل فراموش اہمیت کی حامل ہے جس پر ہم عقیدت اور احترام کے پھول وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پر نچھاور کر تے ہیں انھوں نے کہا کہ جس طرح شیخ رشید احمد نے راولپنڈی اور اس کے عوام کی تقدیر بدلی ہے وہ اسی طرح اسلام آباد کے رورل اوراربن ایریا کی تقدیر بھی بدلنے کیلئے پوری طرح کوشاں ہیں اسی وجہ سے وہ فرزند پاکستان بھی ہیں اور ہم انکی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف بھی ہیں ۔ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہم غربت،بے روزگاری کے خاتمے اور عوام کا معیار زندگی بلند کر نے لیے کوشاں ہیں اور اسلام آباد کے عوام اس بات کے گواہ ہیں کہ ہم نے ہماری ٹیم نے دیہی اور شہری علاقوں میں عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے تمام وسائل اور صیلاحیتوں کو بروئے کار لایا ہے اور عوام کو اہم نے کھبی بھی تنہا نہیں چھوڑا ہے ہمارا جینا اور مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑ دیا ہے ۔اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو میں آپ کو بتاتا ہوں کہ طبیعت کی ناسازی کے باوجود مسیحی برادی سے یکجہتی کیلئے ڈاکٹر امجد کے اجتماع میں شریک ہوکر ان سے آنے اپنا وعدہ پورا کیا ہے اور اسلام آباد گروپ نے کنونشن سینٹر میں مسیحی برادری کا اتنا بڑا اجتماح منعقد کر کے مجھے بھی حیران کر دیا ۔انھوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے ساتھ میرا تعلق بڑا گہرا ہے اور میں دل سے مسیحی برادری کی دل سے عزت کرتا ہوں مگر افسوس اس بات کا ہے کہ باہر سے آنے والوں نے تو پورے اسلام آباد میں بڑے بڑے محل بنالیے ہیں انکے پلازے اور بنگلے ہر ایک کے سامنے ہیں اور کرسچین برادری کی بستیاں آج بھی کیچی ہیں کسی نے بھی انکو پختہ کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی اور میں آج ڈاکٹر امجد کے اس اجتماع میں اعلان کرتاہوں کہ اسلام آباد میں پہلی کرسچین ہاوسنگ کالونی اپنی نگرانی میں بنواوں گا اور اللہ کریم نے مجھے زندگی دی تو اسلام آباد میں سی ڈی اے کی پہلی کرسچین ہائوسنگ کالونی بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل اور صیلاحیتوں کو بروئے کارلاونگا اور میرے دور میں ہی کرسچین کی کیچی بستیاں پختہ بستیوں میں تبدیل ہونگی اور مسیحی برادری کے عوام کی پختہ بستیوں میں آبادی کاری اب میرا ون پوائنٹ ایجنڈا ہوگا وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کیرسچین عوام ملک کے بڑے وفادار ہیں اور انکی وفاداری پر ہمیں بڑا ناز ہے ۔انکا کہنا تھا کہ میں پڑھا بھی مشن سکول میں ہے اور پیدا بھی ہولی فیملی ہسپتال میں ہوا ہوں اور یہاں کے کالج سے اعلیٰ تعلیم بھی حاصل کی ہے اس لیے میرا کرسچین برادری سے تعلق بہت گہرا بنتا ہے اور انکے لیے اب کچھ کرنے کا وقت آگیا ہے اور میں نے اپنی زندگی میں کرسچین کے لیے بہت بڑا کام کرنے کا پختہ عزم آج کے اجتماع میں کرلیا ہے ۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ویسے بھی آج کا دن میرے لیے بڑا اہم ہے میں نے آج ایکنک سے لئی ایکسپریس وے منصوبے کے لیے ایک سو ارب روپیے ،راولپنڈی رنگ روڈ کے لیے 30 ارپ اور اصغر مال روڈ پر ماں بچہ ہسپتال منصوبے کے لیے 7 ارب روپے کے فنڈز منظور کروالیئے ہیں اور ایکنک نے ان تینوں منصوبوں کی منظوری دے دی ہے اور ان منصوبوں کی تکیمل سے تعمیرو ترقی اور عوامی خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا یہ ہی وزیر اعظم عمران خان کا ویڑن ہے جس پر ہم سب پوری طرح عمل پیرا ہیں ۔ اس موقع پر انھوں نے اسلام آباد گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد اور انکے مرکزی عہدیداروں اور منتظمین کے ہمراہ کرسچین برادری کے ساتھ یکجہتی کیلئے کرسمین کیک بھی کاٹا تقریب سے ڈاکٹر حسن شروش،چوہدری یاسین، رضوان صادق، چوہدری شفیق،جہانگیر چوہدری عاطف مغل سمیت اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

5 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

5 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

5 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

6 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

6 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

7 hours ago