رمضان المبارک کی آمد میں 101 دن باقی:پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا:ماہرین فلکیات نے پیشن گوئی کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)رمضان المبارک کی آمد میں 101 دن باقی:پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا:ماہرین فلکیات نے پیشن گوئی کردی ،اطلاعات کے مطابق عالم اسلام ہجری سال 1443 (2022 عیسوی) کے لیے رمضان کے بابرکت مہینے کا بے تابی سے انتظار کر رہا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں ماہ صیام کی آمد کو فی الحال تین ماہ اورگیارہ دن باقی ہیں۔

مصری فلکیات کے انسٹی ٹیوٹ کے مطابق عرب ممالک میں یکم اپریل 2022 بہ مطابق 29 شعبان المعظم کی شام کو رمضان المبارک کا چاند دیکھا جائےگا۔ توقع ہے کہ اسی شام رمضان المبارک کا چاند نظرآجائے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں 31 مارچ 2022 بمطابق 29 شعبان المعظم کا چاند نظرآنے کی امید ہے اس حساب سے پاکستان میں پہلا روزہ یکم اپریل 2022 کو ہوگا

اور فلکیاتی اعتبار سے سعودی عرب میں‌ ماہ رمضان کا آغاز 2 اپریل 2022 بروز ہفتہ کو ہوگا اور اس طرح فلکیاتی حسابات کے مطابق ماہ مقدس کی آمد میں 102 دن باقی ہیں۔

جہاں تک ماہ رجب کے آغاز کی بات ہے تو رجب کا چاند 29 جمادی الثانی 1443 ہجری بہ روز منگل سعودی وقت کے مطابق ٹھیک 8:46 بجے (قاہرہ وقت کے مطابق 7:46) پر پیدا ہوگا۔

ماہر فلکیات کےمطابق مصری ادارہ فلکیات کے ابتدائی حسابات سے پتا چلتا ہے کہ سال 1443 ہجری کے لیے رجب کی پہلی تاریخ بدھ 2/2 2022 کو ہوگی۔

خیال رہے کہ ہجری، قمری یا اسلامی کیلنڈر مہینوں کے تعین کے لیے قمری چکر پر مبنی حساب کتاب رکھتا ہے۔ بعض عرب ممالک جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے قمری کیلنڈر کو سرکاری کیلنڈرکے طور پر استعمال کرتا ہے۔ اسلامی کیلنڈر کا آغاز حضرت عمر فاروق کے دور سے ہوا۔ انہوں نے 12 ربیع الاول بہ مطابق 24 ستمبر622 سے قمری اسلامی سال کا آغاز ھجرت مدینہ سے کیا۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

4 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

4 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

4 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

4 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

4 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

5 hours ago