فیاض چوہان کی اچانک بینظیر بھٹو کی جائے شہادت آمد، ٹوٹ پھوٹ پر ایکشن

(قدرت روزنامہ)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بینظیر بھٹو کی جائے شہادت کی ٹوٹ پھوٹ پر ایکشن لے لیا . وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان بینظیر بھٹو کی جائے شہادت پر پہنچے اور وہاں ٹوٹ پھوٹ دیکھ کر بلدیہ راولپنڈی کے افسران کو موقع پر طلب کرلیا .

فیاض چوہان نے مرمت میں تاخیر پر افسران کی سرزنش کی اور فوری مرمت اور بحالی کےاحکامات جاری کیے . خیال رہے کہ ٹرک کی ٹکر سے بی بی شہید کی جائے شہادت ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی . فیاض الحسن چوہان نے اس موقع پر کہا کہ بینظیر بھٹو شہید بطور سابقہ وزیراعظم ہمارے لیے قابلِ صد احترام ہیں، محترمہ بی بی شہید صرف پیپلزپارٹی نہیں، تمام پاکستانیوں کی نمائندہ تھیں . انہوں نے کہا کہ پنجابی ہونےکے ناطےفرض ہے ہم اپنے سندھی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں . موقع پر موجود پیپلزپارٹی ورکرز نے وزیرِ جیل خانہ جات فیاض چوہان کا شکریہ ادا کیا . . .

متعلقہ خبریں