اسکولوں کے حوالے سے نیا حکم جاری ،بڑی خبر


لاہور (قدرت روزنامہ) طلباء کی جانوں کے تحفظ کے لیے پنجاب بھر کے سکولوں کی خستہ حال عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں خطرناک اور جزوی طور پر خستہ حال سکولوں کی عمارتوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ایسی تمام عمارتوں کو فوری طور پر خالی اور سیل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
محکمہ کی جانب سے تمام ضلعی حکام کو جاری کیے گئے مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی حالت میں طلباء کو غیر محفوظ عمارتوں میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، طلباء ان عمارتوں میں نہ بیٹھ سکیں گے اور نہ ہی وہاں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
مزید ہدایت کی گئی ہے کہ خطرناک قرار دی گئی سکولوں کی عمارتوں میں واضح سائن بورڈ آویزاں کیے جائیں تاکہ والدین اور طلباء کو صورتحال سے آگاہ رکھا جا سکے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔
خط میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو اس کی ذمہ داری متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور سکول ہیڈ پر عائد ہوگی۔

WhatsApp
Get Alert