خیبرپختونخوا میں بری طرح ناکامی کے بعد وزیر اعظم پنجاب کو سنبھالنے نکلے ہیں۔ شہباز شریف

لاہور (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں بری طرح ناکامی کے بعد وزیر اعظم پنجاب کو سنبھالنے نکلے ہیں۔ عمران خان کا لاہور میں نالج پارک کا دوبارہ افتتاح کرنا گھبراہٹ پر قابو پانے کی کوشش تھی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے لاہور میں نالج پارک کے افتتاح پر اپوزیشن لیڈر شہباز نے طنزیہ ٹوئیٹ کیا ہے۔ شہباز کا اپنے ٹوئیٹ میں کہنا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کا دورہ لاہور اور نئے نام سے نالج پارک کا دوبارہ افتتاح کرنا گھبراہٹ پر قابو پانے کی کوشش تھی۔
انہوں نے لکھا کہ خیبرپختونخوا انتخابات میں بری طرح ہارنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان اب پنجاب کو”مینیج” کرنے نکلے ہیں۔ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم بھول گئے ہیں کہ یہ عوام کے ‘بدلہ’ لینے کا وقت ہے، مہنگائی، بے روزگاری اوران کی نااہلی کا بدلہ۔

اس سے قبل ن لیگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف اکتوبر2014ء میں نالج پارک کا افتتاح کر چکے ہیں اور وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ اس کا افتتاح کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب شہباز شریف کے منصوبوں کے دوبارہ افتتاح چھوڑیں اور گھر جانے کی منصوبہ بندی کریں، عوام کو آپ کی جھوٹی تختیاں نہیں بلکہ رخصتی چاہیے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صبح و شام نوازشریف اور شہباز شریف پر الزام لگاؤ، جھوٹے مقدمات بناؤ اور ان کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگاؤ، نالج پارک کے لیے زمین کا حصول، منصوبہ بندی اور تمام کام وزیراعلی پنجاب شہباز شریف 2014ء میں مکمل کر چکے ہیں، نالج پارک کے ساتھ اٹلی کی یونیورسٹی کے اشتراک سے یونیورسٹی کے قیام کا معاہدہ بھی شہباز شریف کر چکے ہیں، آپ تو شہباز شریف کی بنائی ای لائبریری کے منصوبہ اور اشتہار بھی چرانا شروع ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2017ء میں قذافی اسٹیڈیم سمیت پنجاب میں 21 ای لائبریریز بنائی گئیں تھیں،عمران صاحب نے شہباز شریف کی بنائی ہوئی تمام لائبریریاں بند کر دیں، لائبریریوں کے منصوبے کی نیب تحقیقات شروع کرائی اور فنڈز بند کرا دیے گئے جبکہ دسمبر2021ء میں نیب کو کوئی کرپشن نہ ملنے پر کیس بند کرنا پڑا۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

6 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

7 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

7 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

8 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

8 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

8 hours ago