پاکستانی روپے کی تاریخی بے قدری امریکی ڈالرسال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالر مزید مضبوط اور روپیہ کمزور ہوگیا . جمعہ کوانٹربینک میں ڈالر 84پیسے مہنگا ہوکر 162روپے کی سطح بھی عبور کرنے کے بعد انٹربینک میں ڈالر سال 2021 کی بلند سطح 162 روپے 32 پیسے پر بند ہوا .

جولائی 2021میں اب تک انٹربینک میں ڈالر 4 روپے78 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ،ماہ جولائی میں اب تک انٹربینک میں ڈالر157.54 روپے سے بڑھ کر 162.32 روپے کا ہوچکا ہے . ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب بڑھنے پر ڈالر تگڑا اور روپیہ کمزور ہورہاہے ، بیرونی قرض اور درآمدی ادائیگی پر ڈالر کی قدر بڑھ رہی . .

متعلقہ خبریں