سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پریشان کن اضافہ! جانیں آج کے فی تولہ تازہ ریٹس

لاہور(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ 8 اپریل 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 15,700 روپے اضافے کے بعد 504,162 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 13,460 روپے اضافے کے ساتھ 432,237 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 12,339 روپے مہنگا ہو کر 396,231 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 440 روپے بڑھ کر 8,184 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 377 روپے اضافے کے ساتھ 7,016 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جہاں سونا 157 ڈالر اضافے کے بعد 4,814 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا جبکہ چاندی کی قیمت 4.40 ڈالر اضافے کے بعد 77 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور انٹربینک ایکسچینج ریٹ میں تبدیلی سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔
