ساحلِ سمندر پر ڈانس ویڈیو وائرل، تنقید پر اداکارہ حرا خان اور ارسلان خان کا کرارا جواب

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکارہ حرا خان اور اداکار ارسلان خان نے اپنی حالیہ ڈانس ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر کھل کر ردِعمل دیا ہے۔

حال ہی میں اس جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ساحلِ سمندر پر ایک بالی ووڈ گانے کی دھن پر رقص کرتے دکھائی دیے۔ ویڈیو میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور اپنی کیمسٹری سے مداحوں کو محظوظ کیا۔

تاہم ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقیدی تبصرے بھی سامنے آئے۔ بعض افراد نے جوڑے کے طرزِ زندگی اور لباس پر اعتراضات اٹھائے۔

انٹرنیٹ صارفین نے حرا خان اور ارسلان خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’مرد کی غیرت عورت کے لباس سے پتہ چلتی ہے‘۔ جبکہ ایک اور نے کہا کہ ’ان کے پاس کوئی کام نہیں اسی لیے پیسے کمانے کے لیے بس ڈانس کرتے رہتے ہیں‘۔ اس پر اس جوڑے نے فوراً جواب دیا۔ ارسلان نے کہا ’ہم سے حسد نہ کریں، محنت کریں‘ جبکہ حرا خان نے کہا، ’ہمارے پاس پہلے ہی بہت پیسہ ہے‘۔

WhatsApp
Get Alert