سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے 10 سالہ بچہ جاں بحق

گجرات (قدرت روزنامہ) سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے 10 سالہ بچہ جاں بحق۔ جلالپور جٹاں میں پیش آئے واقعہ میں بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گے، ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گجرات جلال پور جٹاں میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں سوتیلی ماں کے مبینہ سے تشدد سے دس سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج بھی کر لیا گیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ نے بچے کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا تھا جہاں اس کا انتقال ہو گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس معاملے کی مختلف پہلوؤں سے چھان بین کر رہی ہے۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مقتول بچے کی سوتیلی ماں کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ پر ڈی پی گجرات کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث جتنے بھی ملزمان ہوں گے ان سب کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Recent Posts

موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری، دائرہ 14 لاکھ صارفین تک پھیلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری ہوگیا، دائرہ…

4 mins ago

عرب ملک میں 16 سال کے بچوں کو امام مسجد منتخب کرنے کا اعلان

حکومت کی جانب سے 70 مساجد کا انتخاب کیا گیا ہے متحدہ عرب امارات (قدرت…

23 mins ago

ٹک ٹاک بنانے کا چسکہ ، نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا

نوجوانوں کو جلد گرفتار کرلیں گے، ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ جنوبی…

36 mins ago

بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے داماد کی ناک کاٹ دی

جئے پور (قدرت روزنامہ) بھارت میں بیٹی کی پسند کی شادی سے ناراض اہلخانہ نے…

53 mins ago

جوائنٹ چیک پوسٹ پر مسافر بسوں کو 20 منٹ سے زیادہ نہ روکا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد کی ملاقات۔ ٹرانسپورٹروں…

53 mins ago

آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر…

58 mins ago